دوسرا ون ڈے میچ،ویسٹ انڈیز خواتین کی پاکستانی ٹیم کو 37رنز سے شکست

Published On 11 November,2021 05:50 pm

کراچی:(دنیا نیوز)دوسرے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو 37رنز سے شکست دیدی ہے۔

کراچی میں ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے 153رنز بنائے۔

154رنزہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن ٹیم 116 رنز بنا سکی، عمیمہ سہیل 27 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ جویریہ خان نے 24 رنز بنائے ۔

حریف ٹیم کی جانب سے ہیلے میتھیوز 4 وکٹیں لینے میں کامیاب رہیں جبکہ شمیلیا کونیل نے 3 وکٹیں حاصل کیں ۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ویمن کو 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کب برتری حاصل ہوگئی ہے۔
 

Advertisement