آسٹریلیا، انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز میں بابر اعظم کی بیٹنگ کے چرچے

Published On 10 December,2021 08:10 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم جو ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی میں اپنی شہرت کے باعث دنیا بھر میں اپنا نام بنا چکے ہیں اسی کے باعث انکی بیٹنگ کے چرچے آسٹریلیا میں ہونے والی ایشز سیریز میں بھی ہونے لگے۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین جاری ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران جب قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا ذکر ہوا تو کمنٹیٹر نے ان کی تعریفوں کے پل باندھ ڈالے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے بابراعظم سے متعلق آسٹریلوی کمنیٹیٹرز کی گفتگو کا کلپ شیئر کیا۔

کلپ میں سنا جا سکتا ہے کہ سابق آسٹریلوی کرکٹر کیری او کیف کو مخاطب کرتے ہوئے کمنٹیٹر کہتے ہیں کہ ہمیں معلوم ہے آپ کو بابراعظم بہت پسند ہیں۔ جب بابراعظم کا نام لیا جاتا ہے تو کیری کے چہرے پر مسکراہٹ آ جاتی ہے۔

جس پر کیری کہتے ہیں کہ میں بابراعظم کی 20 گیندوں پر صفر رن بھی ضرور دیکھوں گا اور کہوں گا کہ یہ ایک بہترین ناک(knock) تھا۔ کیا بہترین اور سٹائلش صفر ہے۔
 

Advertisement