یو سی پی نے پرائم منسٹر کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو کا ٹائٹل جیت لیا

Published On 10 December,2021 10:19 pm

لاہور:(دنیا نیوز) یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب(یو سی پی ) نے پرائم منسٹر کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پرائم منسٹر کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو ایونٹ میں مجموعی طور پر کھیلوں کے سات مقابلے ہوئے ۔

یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب نے ہاکی، ہینڈبال، ٹینس، اتھلیٹکس اور جوڈو میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سکواش اور باکسنگ میں یو سی پی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
 

Advertisement