اسلام آباد:(دنیا نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کے بجائے 22دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔
صدر پاکستان کی جانب سے طلب کردہ قومی اسمبلی کا اجلاس اب بروز پیر 13دسمبر کے بجائے بدھ 22 دسمبر 2021 کو شام 4 بجے ہو گا ۔
ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت بلایا ہے۔