کراچی:(دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ کیس میں ہمیشہ راہ فرار اختیار کی، پیپلز پارٹی کا تمام ریکارڈ الیکشن کمیشن کے پاس موجود ہے ، فواد چودھری اور فرخ حبیب کی نوکری ہی جھوٹ بولنا ہے۔
ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری اور فرخ حبیب کی نوکری ہی جھوٹ بولنا ہے ، پاکستان پیپلز پارٹی کا تمام ریکارڈ الیکشن کمیشن کے پاس ہے ،فارن ممنوعہ فنڈز کیس میں پی ٹی آٸی مسلسل راہ فرار اختیار کر رہی ہے ،عمران خان نے شوکت خانم کو ملنے والے فنڈز پی ٹی آٸی کے نام چیک کے ذریعے وصول کئے ۔
شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آٸی ممنوعہ فنڈز کا فیصلہ روکنے کیلٸے الیکشن کمیشن کو بلیک میل کر رہی ہے ،پی ٹی آٸی نے درجنوں اکاٶنٹ الیکشن کمیشن سے چھپاٸے ۔