پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس جلد نمٹایا جائے، پی ڈی ایم کی چیف الیکشن کمشنر کو یادداشت پیش

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس جلد نمٹایا جائے، پی ڈی ایم کی چیف الیکشن کمشنر کو یادداشت پیش

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی، کل کے مظاہرے کا مقصد پی ٹی آئی فان فنڈنگ کیس میں احتجاج ریکارڈ کرانا تھا، تمام قانونی مسائل کے حل کے باوجود بر وقت سکروٹنی نہیں کی گئی، الیکشن کمیشن سے پہلے بھی درخواست کی تھی اس معاملے کو جلد از جلد نمٹایا جائے، تحریک انصاف نے غیر ملکی فنڈز لیے بلکہ منی لانڈرنگ بھی کی، تحریک انصاف اب غیر ملکی فنڈنگ کی ذمہ داری ایجنٹس پر ڈال رہی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے، سکروٹنی کمیٹی کو ایک ماہ میں تحقیقات مکمل کرنے کا کہا تھا، تحریک انصاف نے ممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ لی۔