بی پی ایل، میچ فکسنگ کیلئے کھلاڑیوں کو اکسانے کی کوشش

Published On 27 December,2021 10:42 am

ڈھاکہ: (روزنامہ دنیا) بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل میچ فکسرز کی جانب سے سپاٹ فکسنگ کیلئے کھلاڑیوں سے رابطے کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جس کھلاڑی کو میچ میں بد عنوانی کیلئے اکسانے کی کوشش کی گئی اس نے بی سی بی انٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کر دیا ہے۔ بورڈ چیف ایگزیکٹو نظام الدین چودھری نے بتایا کہ کھیل میں بد عنوانی روکنے کیلئے بورڈ کے پاس محکمہ موجود ہے جو کہ ضروری اقدامات کرے گا۔
 

Advertisement