قومی کرکٹر وقار یونس کی اہلیہ کے ہمراہ ڈانس کی ویڈیو وائرل

Published On 25 December,2021 10:30 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس کی جانب سے برادر نسبتی کی شادی پر کئے گئے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

سابق کھلاڑی وقار یونس کے ہمراہ اْن کی اہلیہ ڈاکٹر فریال نے بھی شادی میں ڈانس کر کے ماحول باندھ دیا۔ وقار یونس کے برادر نسبتی کی شادی کراچی میں ہوئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق کرکٹر معین خان نے بھی اپنے بیٹے اویس خان کی شادی پر رقص کیا تھا۔

اس کے علاوہ معین خان کے بیٹے قومی بلے باز اعظم خان نے بھی شادی کی تقریب میں اپنی پرفارمنس سے مداحوں کی داد سمیٹی تھی۔
 

Advertisement