کراچی: نالے میں گیس بھرنے سے دھماکہ، تین افراد زخمی، ہسپتال منتقل

Published On 24 December,2021 01:33 pm

کراچی:(دنیا نیوز)کراچی کے علاقے محمود آباد گیٹ کے قریب نالے میں گیس بھرنے سے زورداردھماکہ ہوا جس کی زد میں آ کرتین افراد زخمی ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن کی شناخت بلال 17 سالہ،دلاور 20 سالہ اور 11سالہ جوہن کے نام سے ہوئی ہے۔

قبل ازیں کراچی کے علاقے گلبائی شیرشاہ پراچہ چوک میں ہونے والے دھماکے میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر خان کے والد سمیت 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں قریبی بینک کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا جبکہ کاریں اور موٹرسائیکلیں تباہ ہو گئیں۔

 

Advertisement