کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے خاران میں دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہو گئے جنہیں خاران ہسپتال منتقل کر دیا گیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے دہشت گردانہ کاروائی کی شدید مذمت کی۔
سکیورٹی حکام کے مطابق دھماکے میں 4 سے 5 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا جو موٹر سائکل میں نصب تھا، وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی خاران دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے دھماکے میں بے گناہ افراد کے زخمی ہونے پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، وزیراعلیٰ کی جانب سے دھماکے میں زخمی افراد کو بہترین علاج و معالجہ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔