لسبیلہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں دھماکا کے باعث ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی مین آر سی ڈی شاہراہ پر شاکر ہوٹل کے قریب چلتی ویگو گاڑی میں دھماکا ہوا جس کے باعث ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جان بحق ہونے والے شخص کی شناخت آواران کی کاروباری شخصیت میر اکرم ساجدی کے نام سے ہوئی ہے۔