کابل:ذیبح اللہ مجاہد کی والدہ کی رسم قل کی تقریب میں دھماکہ،کئی افراد مارے گئے

Published On 03 October,2021 05:44 pm

کابل:(دنیا نیوز) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کی رسم قل کی تقریب میں بم دھماکے سے کئی افراد مارے گئے۔

افغانستان میں طالبان کی حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ کابل میں دھماکہ عیدگاہ کے داخلی دروازے کے قریب ہوا جس میں کئی افراد مارے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بم دھماکے میں کابل کی عید گاہ مسجدکو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہاں پر ذبیح اللہ مجاہد کی والدہ کی رسم قل ہورہی تھی جبکہ بم دھماکے کے نتیجے میں متعدد شہری جان سے چلے گئے ۔

کابل میں اطالوی فنڈ سے چلنے والے ہسپتال ایمرجنسی این جی او کے مطابق اس دھماکے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔
 

Advertisement