کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دھماکا، 2 افراد زخمی

Published On 26 July,2021 10:41 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دھماکے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی سبزی منڈی کے خارجی گیٹ کے قریب زور دار دھماکا ہوا، دھماکہ میں 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں بی ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دھماکہ سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ پولیس اور ایف سی نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لی۔ تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکھٹے کر کے مزید تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔
 

Advertisement