پشاور: کارخانو مارکیٹ میں پولیس وین کے قریب دھماکا، 1 اہلکار شہید، ایک زخمی

Published On 30 July,2021 11:55 am

پشاور: (دنیا نیوز) ضلع خیبر اور پشاور کے متصل علاقے کارخانوں مارکیٹ میں پولیس وین کے قریب دھماکے سے ایک اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

 پولیس کے مطابق کارخانوں مارکیٹ میں ریپیڈ رسپارنس فورس کی وین کے قریب دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں وین میں سوار آر آر ایف کا ایک اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

شہید ہونے والے کانسٹیبل کا نام بن یامین تھا۔ زخمی اہلکار کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ بی ڈی یو ٹیموں نے موقع سے شواہد اکھٹے کرلیے۔

 

Advertisement