لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے وحدت کالونی میں سلنڈر دھماکہ میں 12 سالہ عبداللہ نامی لڑکا موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ عبداللہ کاہنہ کا رہائشی تھا جو اقبال ٹاؤن میں اپنے ماموں کے گھر رہنے آیا تھا۔
تفصیل کے مطبق لاہور کے علاقے وحدت کالونی میں سلنڈر دھماکہ میں 12 سالہ عبداللہ نامی لڑکا موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ سلنڈر میں گیس بھرواتے ہوئے پیش آٰیا۔ سلنڈر میں آگ لگنے سے زوردار دھماکہ ہوا جس سے 12 سالہ بچہ دھماکا کی زد میں آگیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جیسے ہی سلںڈر کو آگ لگی وہاں موجود گاہک اور دکان کا مالک موقع سے بھاگ گئے لیکن عبداللہ نامی لڑکا اس کی زد میں آگیا۔
پولیس نے سلنڈروں کی دکان کے مالک تقدیر اللہ کو حراست میں لے لیا ہے۔ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ ملزم نے رہائشی علاقوں میں غیر قانونی دکان بنائی ہوئی ہے۔