کوئٹہ: ہزار گنجی میں گیس سلنڈرپھٹنے سے دھماکہ، چار افراد زخمی

Published On 03 May,2021 12:26 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کےعلاقے ہزارگنجی گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکے کے باعث چار افراد زخمی ہو گئے، ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کےمطابق ہزار گنجی کےعلاقے کلی رئیسانی میں واقع گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا جس کے باعث گھر میں موجود خاتون خانہ اپنی دو جواں سال بیٹیوں اور ایک بیٹے سمیت جھلس کر زخمی ہو گئی۔

زخمیوں کو فوری طور پر طبی امدادکے لئے بی ایم سی ایچ کے برن یونٹ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز کے مطابق تمام زخمی 25 سے 30 فیصد جھلس کرزخمی ہوئے ہیں تاہم ان کی حالت خطرےسے باہرہے۔

 

Advertisement