اٹک: گیس لیکج کے باعث گھر میں دھماکا، 9 افراد زخمی، اسپتال منتقل

Published On 20 November,2021 03:35 pm

اٹک: (دنیا نیوز) اٹک میں گیس لیکج کے باعث گھر میں دھماکا ہوا، آگ لگنے سے 9 افراد زخمی ہو گئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اٹک میں فاروق اعظم کالونی کے ایک گھر میں گیس لیکج سے دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 6 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔ 3 شدید زخمیوں کو راولپنڈی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ھماکے سے پورا گھر تباہ ہو گیا۔ ملحقہ گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے وقت گھر میں شادی کی تقریب چل رہی تھی۔