دکی: کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکہ، 4 کان کن زخمی، 3 بے ہوش

Published On 14 November,2021 12:29 pm

دکی: (دنیا نیوز) دکی کی مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکہ ہو گیا، چار کان کن زخمی اور تین بے ہوش ہوگئے، ریسکیوآپریشن جاری ہے ۔

محکمہ مائنزحکام کے مطابق دکی کے مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث دھماکہ ہوا، واقعہ گزشتہ شب تقریبا 4 بجے پیش آیا۔ چار مزدور کوئلہ کان کے اندر پھنس گئے جن میں سے تین مزدوروں کو ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

ریسکیو آپریشن کے دوران مدد کرنیوالے مزید چار مقامی مزدور بھی بے ہوش اور زخمی ہوئے انھیں بھی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ کوئلہ کان کے اندر پھنسے ایک مزدور کو 7 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی تاحال نہیں نکالا جاسکا۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
 

Advertisement