کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں واقع گھر میں گذشتہ روز تیرہ سالہ انوشہ کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف پاکستان بازار تھانے میں درج کرلیا گیا۔
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں گزشتہ روز 13 سالہ انوشہ کے قتل کا مقدمہ والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ معمول کے مطابق صبح گھر سے مزدوری کے لئے نکلا تھا. بھانجے نے فون پر بیٹی کے قتل کی اطلاع دی،گھر پہنچا تو بیٹی کی لاش دیکھی۔ گلے میں سفید دوپٹہ رسی کے نشانات تھے۔
تیرہ سالہ انوشہ کے اہلخانہ نے بچی کے قاتلوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔