لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مری سانحہ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ نے ناکافی اقدامات کیے، عوام کو رویہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق کپتان کا کہنا تھا کہ مری میں جو ہوا انتہائی افسوسناک ہے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، خدا مغفرت فرمائے۔
مری میں جو ہوا انتہائی افسوس ناک ہے قیمتی جانوں کا ضیاع؛ خدا مغفرت فرمائے؛ انتظامیہ کے ناکافی انتظامات؛ لوگوں کی آمد و رفت مانیٹر کرنے ضرورت تھی۔ دوسری طرف موسم کی شدت لیکن عوام کو رویہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ الرٹ اور وارننگ کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا۔ خدا سب پر رحم کرے!
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) January 8, 2022
انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کے ناکافی انتظامات، لوگوں کی آمد و رفت مانیٹر کرنے ضرورت تھی۔
اپنے بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ دوسری طرف موسم کی شدت لیکن عوام کو رویہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ الرٹ اور وارننگ کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا۔ خدا سب پر رحم کرے!