لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے لاہور میں شیڈول میچز کے انتظامات پر اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں تماشائیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیئرمین رمیز راجہ کی زیر صدارت نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا ، اجلاس میں ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اور چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے بھی شرکت کی ۔
اجلاس میں ڈی سی لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، سی ٹی او لاہور سمیت صوبائی حکومت کے دیگر سکیورٹی حکام بھی شریک ہوئی ۔
اجلاس میں لیگ کے میچز کی سکیورٹی اور سٹیڈیم کے باہر فینز زون کے انتظامات کو حتمی شکل دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ شرکاء نے سٹیڈیم آمد کے لیے تماشائیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا ۔
اس دوران لیگ کے دنوں میں سٹیڈیم کے اردگرد مجوزہ ٹریفک پلان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔