پی ایس ایل 2022 کے کمنٹری پینل کا اعلان

Published On 22 January,2022 04:05 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پی سی بی نے پی ایس ایل 2022 کے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ میں دنیا کے مایہ ناز کمنٹیٹرز شائقین کا لہو گر مائیں گے، نک نائٹ اور مائیک ہیزمین پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں کمنٹری کریں گے۔

ڈیوڈ گاور،وقار یونس،بازید خان، ثناء میر اور ڈینی موریسن کمنٹری پینل کا حصہ ہیں ، طارق سعید اور عروج ممتاز بھی میچ کا حال بتائیں گے۔
 

Advertisement