ثقلین مشتاق نے ہیڈ کوچ کے عہدے سےاستعفیٰ دے دیا

Published On 25 January,2022 03:17 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ انتظامیہ ثقلین مشتاق کو ہائی پرفارمنس کوچ تعینات کرنا چاہتی تھی تاہم مالی معاملات طے نہ ہو سکے جس پر ثقلین نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو بھجوا دیا۔

انہوں نے گزشتہ برس بھی استعفیٰ دیا تھا، اس کے بعد سے ثقلین مشتاق بطور عبوری کوچ کام کر رہے تھے۔