لاہور: (دنیا نیوز) کراچی سے لاہور پہنچنے والی پہلی تینوں ٹیموں نے پریکٹس شروع کر دی۔ قذافی اسٹیڈیم میں اوس کے باعث کھلاڑیوں کو گیلے گراؤنڈ میں اِن ایکشن ہونا پڑا۔
لاہور میں ملتان سلطانز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی نے پریکٹس شروع کر دی۔ بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور فزیکل فٹنس میں خوب پسینہ بہایا۔ قذافی اسٹیڈیم میں اوس سے گراؤنڈ گیلا، ہاتھوں سے بار بار بال سلپ ہونے کے مسائل، کھلاڑی فٹنس اور اسٹیمنا کے لیے فٹبال بھی کھیلتے نظر آئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی ایل سی سی اے گراؤنڈ میں اِن ایکشن ہوئے۔ بولنگ کوچ اور ماضی کے جادوگر اسپنر سعید اجمل خود بھی بولنگ کرتے نظر آئے۔
زندہ دلان کے شہر کو کرکٹ اسٹارز نے چار چاند لگا دییے۔ پی ایس ایل سیون کے میچ دس فروری سے شروع ہوں گے۔ دوسرے مرحلے کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن اور سرفہرست ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کا مقابلہ ہوگا۔