کرک انفو ایوارڈ جیتنے والوں میں دو پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

Published On 10 February,2022 07:30 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) دنیائے کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو نے ایوارڈ حاصل کرنے والے کرکٹرز کا اعلان کردیا، فخر زمان ون ڈے کرکٹ کے بہترین بیٹر اورشاہین شاہ آفریدی بہترین ٹی ٹوئنٹی باؤلر قرار پائے۔

ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق فخرزمان کو جنوبی افریقا کے خلاف 193 رنز کی غیر معمولی اننگز کھیلنے پر ایوارڈ دیا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف شاندار باؤلنگ پر شاہین شاہ آفریدی بہترین ٹی ٹوئنٹی باؤلر قرار پائے۔

کرک انفو کے مطابق بھارتی کھلاڑی رشبھ پنٹ بہترین ٹیسٹ بیٹر، نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن بہترین ٹیسٹ باؤلر اور انگلیڈ کے ثاقب محمود بہترین ون ڈے باؤلر قرار پائے۔

بہترین ٹی ٹوئنٹی بیٹر کا ایوارڈ انگلش وکٹ کیپر جوز بٹلر اور کپتان آف دی ایئرکا ایوارڈ کین ولیمسن کو دیا گیا۔