لاہور: (ویب ڈیسک) انجری کا شکار ہونے والے آلراؤنڈر فہیم اشرف اور فاسٹ باؤلر حسن علی کی جگہ خیبر پختونخوا کے کپتان اور مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد اور آلراؤنڈر وسیم جونیئر کو آسٹریلیا کے خلاف سیریزمیں شامل پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے قومی اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔
دونوں کھلاڑی آج رات اسلام آباد پہنچ جائیں گے، جہاں انہیں تین روز کی آئیسولیشن مکمل کرنے کے بعدقومی ٹیسٹ اسکواڈ کو جوائن کرنے کی اجازت ہوگی۔
فہیم اشرف اور حسن علی اگلے ہفتے اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ ان دونوں کھلاڑیوں کو بھی اسکواڈ جوائن کرنے کے لیے تین روزہ آئیسولیشن مکمل کرنا ہوگی۔ممکنہ طور پر دونوں کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل مکمل طور پر فٹ ہوجائیں گے۔
15 رکنی سکواڈ:
بابر اعظم (کپتان) (سنٹرل پنجاب)، محمد رضوان (نائب کپتان) (خیبر پختونخوا)، عبداللہ شفیق (سنٹرل پنجاب)، اظہر علی (سنٹرل پنجاب)، فواد عالم (سندھ)، حارث رؤف (ناردرن) افتخار احمد (خیبر پختونخوا)، امام الحق (بلوچستان)، محمد وسیم جونیئر (خیبر پختونخوا)، نعمان علی (ناردرن)، ساجد خان (خیبر پختونخوا)، سعود شکیل (سندھ)، شاہین شاہ آفریدی ( خیبرپختونخوا) ، شان مسعود (بلوچستان) اور زاہد محمود (سندھ)