لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے آسٹریلیا کے سابق سپنرشین وارن کے انتقال پررنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم نے لکھا کہ دنیائے کرکٹ میں آنجہانی جینئیس لیگ سپنر،جنہوں نے لیگ سپننگ کی آرٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچایا، کی کمی محسوس ہوگی۔
وزیراعظم نے کہاکہ کرکٹر شین وارن کے اچانک انتقال سے انہیں صدمہ ہواہے۔ شین وارن ایک جینئیس بائولرتھے اورانہوں نے لیگ سپننگ کی آرٹ کونئی بلندیوں تک پہنچایا۔دنیائے کرکٹ میں ان کی کمی محسوس ہوگی۔
Saddened to learn of the sudden passing of cricketer Shane Warne, a bowling genius who took the art of leg spin to new heights. He will be missed across the cricketing world.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 5, 2022
یاد رہے کہ 52 سالہ شین وارن ایک روز قبل تھائی لینڈکے علاقہ کوہ سموئی میں، جہاں وہ چھٹیاں منارہے تھے، دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔
گزشتہ روز بھی ٹویٹ میں وزیراعظم نے لکھا تھا کہ آسٹریلیا کے لیجنڈری وکٹ کیپر روڈنی مارش کے انتقال کے بارے میں جان کر دکھ ہوا۔ کرکٹ کیرئیر کے دوران مجھے یاد ہے وہ نہ صرف عظیم کرکٹر تھے بلکہ ایسے کھلاڑی تھے جس کی ٹیم اور اس کے مخالفین دونوں عزت کرتے تھے۔
Saddened to learn of the passing of Rodney Marsh who was Australia s legendary wicket keeper. During my cricketing career I remember him being not just a great cricketer but one who was respected by both his own team and his opponents.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 4, 2022