اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں سیاسی درجہ حرارت بڑھنے اور وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے اعلان کے بعد عمران خان اتحادیوں سے ملاقات کرنے لگے، تین روز کے دوران مسلم لیگ ق سے دو ملاقاتوں کے بعد 9 مارچ کو کراچی کے دورے کا امکان ہے۔
وزیر اعظم دورہ کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کے بہادرآباد مرکزبھی جائیں گے۔ وزیراعظم اپنی اتحادی جماعتوں کو منانے کے مشن پر ہیں اور کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماوں سے ملاقات کرینگے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم اور گورنر سندھ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اتحادیوں کے ساتھ تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔