اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے سابق رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق نے ملاقات کی۔
وزیراعظم عمران خان سے سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، حکومت کے فلیگ شپ پروگرام قومی صحت کارڈ کی عوامی پزیرائی بھی زیر بحت آئی۔
ملاقات میں اعجاز الحق نے عوام کو معیاری صحت کی سہولتیں فراہم کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔
اعجاز الحق نے وزیر اعظم سے درخواست کی کہ وہ متعلقہ حکام کو بہاولنگر کی صنعتی ترقی کے لیے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کریں۔
وزیراعظم عمران خان نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام ممکن اقدامات کرنے کی یقینی دہانی کرائی۔ اس کے علاوہ ملاقات میں سردار عبدالسمیع بھی شریک ہوئے۔