اسلام آباد: (دنیا نیوز) متحدہ اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے اعلان کے بعد عمران خان بھی مقابلے کرنے کے لیے سیاسی محاذ پر متحرک ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الہی نے ملاقات کی۔ جس میں ملکی سیاسی امور اور اتحاد کے معاملات پر بات چیت کی گئی۔
مونس الٰہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ نسلوں سے ہمارے خاندان نے ہمیشہ وعدوں کا احترام کیا ہے، وزیر اعظم عمران خان اور اسد عمر سے ملاقات کی ۔ پاکستان کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
For generations our family has always honored commitments. Met @ImranKhanPTI sb with @Asad_Umar sb . Agreed on working together for Pakistan’s betterment. pic.twitter.com/Zjx8Og5Ax2
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) March 3, 2022
ذرائع کے مطابق اتحاد کے معاملات پر کوارڈینیشن کی ذمہ داری وفاقی وزیر اسد عمر کو سونپ دی گئی، اسد عمر سیاسی معاملات پر مسلم لیگ ق کی قیادت کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چودھری برادران کا وزیراعظم عمران خان کیساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے کا اعلان
مسلم لیگ ق کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان دیگر اتحادی جماعتوں سے بھی ملاقات کریں گے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے چودھری برادران کے گھر جا کر چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی تھی جس میں مسلم لیگ ق کے قائدین وزیراعظم کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے کا اعلان کیا تھا۔
مغربی ممالک میں قوم کا پیسہ چوری کرنے کا کوئی سوچ نہیں سکتا: وزیراعظم
وزیراعظم نے کہا ہے کہ مغربی ممالک میں قوم کا پیسہ چوری کرنے کا کوئی سوچ نہیں سکتا، قوم تب تباہ ہوتی ہے جب وہ برائی کو برائی سمجھنا چھوڑ دیتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 3 ماہ کی محنت کے بعد رحمت اللعالمینؐ اتھارٹی کا روڈ میپ سامنے آیا، نوجوانوں کو قیام پاکستان کے مقاصد سے آگاہ کرنا ہے، دنیا و آخرت میں فلاح کیلئے آپؐ کے راستے پر چلنا لازمی ہے، حق کا راستہ آسان نہیں، مشکلات سے بھرپور ہے، اپنےبچوں کو بتانا ہے کن اصولوں پر ریاست مدینہ نے بڑی طاقتوں کو شکست دی، میں نے مغربی اور اسلامی کلچر کو بہت قریب سے دیکھا ہے، جس قوم کا کردار بڑا نہیں ہوتا وہ کبھی بڑی قوم نہیں بن سکتی، سیرت نبیؐ کا مطالعہ کرنے کے بعد میری شخصیت میں تبدیلی آئی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ یورپ میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے اربوں نکلے، مغربی ممالک میں قوم کا پیسہ چوری کرنے کا کوئی سوچ نہیں سکتا، قوم تب تباہ ہوتی ہے جب وہ برائی کو برائی سمجھنا چھوڑ دیتی ہے، مغربی ممالک اسلام کے بنیادی اصولوں پر عمل پیرا ہیں، جاپان میں کوئی وزیراعظم پکڑا جاتا ہے تو خودکشی کرلیتے ہیں، ایک شخص اربوں کی چوری کر کے بیرون ملک بیٹھا ہے، یہاں کہا جا رہا ہے اسے تقریر کرنے اور الیکشن لڑنے کی اجازت دو۔