اسلام آباد:(دنیا نیوز) مقامی عدالت نے عمران خان ہرجانہ کیس میں خواجہ آصف کے گواہوں کو جرح کے لیے عدالت طلب کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی ہے، گواہوں کے بعد وزیراعظم کے بیان پر جرح کی جائے گی۔
ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد عدنان خان نے وزیراعظم عمران خان کے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کیس کی سماعت کی، خواجہ آصف کے وکیل علی شاہ گیلانی نے عدالتی حکم پر نظرثانی کی درخواست دائر کی جسے منظور کیا گیا۔
عدالت نے ہرجانہ کیس میں عمران خان کے دفاع میں بیانات ریکارڈ کرانے والے گواہ کو 14 مارچ کوعدالت طلب کیا ہے، عمران خان کی جانب سے وکلا نے پانچ میں سے دو گواہوں کو آئندہ سماعت پر عدالت پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
ہرجانہ کیس میں پانچ گواہوں نے عمران خان کے حق میں بیانات ریکارڈ کرائے تھے، عدالت نے گواہوں کے بیانات پر جرح کا حق ختم، اسلام آباد ہائی کورٹ نے بحال کر دیا تھا، جرح کے حق کی بحالی پر عدالت نے گواہوں کو وڈیو لنک پر جرح کے لیے پیش ہونے کی آپشن دی تھی۔
عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال سے متعلق بیان پر خواجہ آصف کے خلاف 15 نومبر 2012 کو ہرجانہ کیس دائر کیا تھا، وزیراعظم نے گزشتہ برس دسمبر میں ای کورٹ کے ذریعے ٹرائل کورٹ میں بیان ریکارڈ کرایا تھا۔