خواجہ آصف نے جیل میں بی کلاس لینے کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کرلیا

Published On 26 January,2021 10:19 am

لاہور: (دنیا نیوز) آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے جیل میں سہولیات مانگ لیں۔ لیگی رہنما نے جیل میں بی کلاس لینے کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کر لیا۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ خواجہ آصف سینٹر، منسٹر رہ چکے ہیں، لیگی رہنما اس وقت بھی رکن قومی اسمبلی ہیں، خواجہ آصف نے ایل ایل بی کر رکھا ہے اور انڈر ٹرائل ملزم ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ خواجہ آصف بزرگ شہری ہیں اس لئے انہیں جیل میں دوسرے قیدیوں سے الگ رکھا جائے، لیگی رہنما کو جیل میں گھر کا کھانا، ہیٹر اور طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

 

Advertisement