خواجہ آصف کیخلاف اثاثوں کی تحقیقات میں پیشرفت،4 افرادنے بیانات ریکارڈ کرادئیے

Published On 25 January,2021 12:59 pm

لاہور: (دنیا نیوز) خواجہ آصف کے خلاف زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ تحقیقات میں پیش رفت، 4 افراد نے بیانات ریکارڈ کرا دئیے۔

نیب دستاویزات کے مطابق نجی بینک کے چپڑاسی انوار نے اکاؤنٹ میں 2 کروڑ 80 لاکھ روپے جمع کرائے، چپڑاسی کے مطابق سینئر افسران کے کہنے پر رقم جمع کرائی۔ خواجہ آصف کے بھتیجے سلطان عزیز نے بھی 2 کروڑ روپے جمع کرائے، خواجہ سلطان کے مطابق ان کی ہی رقم ان کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی۔

نیب دستاویزات کے مطابق سیاسی کارکن عبدالوحید نے بھی 3 کروڑ اکاؤنٹ میں جمع کرائے، سرمد اعجاز نے 50 لاکھ روپے نکلوا کر خواجہ آصف کے حوالے کیے، یہ ساری رقم کہاں سے آئی خواجہ آصف تاحال جواب نہیں دے سکے۔
 

Advertisement