لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کلب کرکٹ سیزن کے اختتام کو شاندار قرار دے دیا اور کہا کہ 100 نئی پچز تیار ہو رہی ہیں، اب گراس روٹ لیول کے میچز اور بھی زیادہ زبردست ہوں گے۔
حکومت بدلنے کے باوجود چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اپنے منصوبہ جات پر ڈٹ کر کام کر رہے ہیں، کلب کرکٹ 22-2021 سیزن کے اختتام پر اسے شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ 3822 رجسٹرڈ کلبز میں 7009میچ کھیلے گئے ۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ کلب کرکٹ سیزن زیادہ زبردست ہو گا، کیونکہ آئندہ سیزن میں کلب کرکٹ کے لیے 100 نئی پچز تیار ہوں گی۔
اس حوالے سے لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز میں انٹرنیشنل معیار کی پچز کی تیاری تیزی سے جاری ہے۔