لاہور:(دنیا نیوز) عمران خان کے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پیٹرن انچیف رہنے والے عمران خان کی حکومت ختم ہونے کے بعد یہ باتیں کی جارہی تھیں کہ چیئرمین رمیز راجہ کا عہدہ بھی ختم ہونے والا ہے۔
اس حوالے سے اب ذرائع نے بتایا ہے کہ نئی حکومت کے آنے کے بعد چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے، گورننگ باڈی کے اجلاس میں 2 نئے نام مانگ لئے گئے۔
ادھر رمیز راجہ پرعزم دکھائی دیتے ہیں اور کام جاری رکھنے کا اشارہ ملنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ میری چیئرمین شپ کو کوئی خطرہ نہیں۔