لاہور: (روزنامہ دنیا) وزارت عظمی کے عہدے سے علیحدگی کے بعد عمران خان کی تصویر پی سی بی کی ویب سائٹ سے ہٹا دی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی کرسی سنبھالنے کے بعد شہباز شریف پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف بن گئے ہیں۔ اس سے قبل کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر عمران خان کی تصویر تھی جسے اب ہٹا دیا گیا ہے۔
بورڈ انتظامیہ نے ویب سائٹ پر تصویر تبدیل کرتے ہوئے اب نئے پیٹرن انچیف شہباز شریف کی تصویر لگا دی ہے۔