عمران خان کو پارلیمانی پارٹی کے شرکا نے استعفوں کا اختیار دے دیا

Published On 11 April,2022 01:43 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی کے ممبران نے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے استعفوں سے متعلق تمام فیصلوں کا اختیار دے دیا۔

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس سابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جارحانہ سیاست پر مشاورت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق استعفوں کے معاملے پر ارکین کی الگ الگ تجاویز سامنے آئیں تاہم انہوں نے عمران خان کو استعفوں سے متعلق ہر قسم کے فیصلے پر فری ہینڈ دے دیا۔

قبل ازیں سابق وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو صحافی نے سوال کیا کہ عوام کے پرامن احتجاج پر کیا کہیں گے، عمران خان نے جواب دیا کہ عزت اللہ دیتا ہے۔ پارلیمانی اجلاس کے لئے ہال میں پہنچنے پر اراکین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔