حکومت کی تبدیلی کے بعد رمیز راجا کو عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے: عاقب جاوید

Published On 17 April,2022 10:04 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی تبدیلی کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر نے رمیز راجا کو اچھے انداز سے رخصت ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹر ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ایڈمنسٹریشن پاور ہونی چاہیے۔ آج تک ایسے نہیں ہوا کہ پیٹرن انچیف بدلے اور چیئرمین چلتا رہے، جس طرح سے رمیز راجہ کھلے عام عمران خان کو سپورٹ کر رہے تھے انہیں فوراً استعفی دے دینا چاہیئے تھا۔

 

Advertisement