لاہور:(دنیا نیوز) پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا انگلش کاؤنٹی یارکشائر سے معاہدہ ہو گیا ہے جبکہ حسن علی انگلش پیسر جیمز اینڈرسن سے سوئنگ سیکھنے بھی انگلینڈ پہنچ گئے ہیں۔
بابائے کرکٹ انگلینڈ میں کاؤنٹی سیزن شروع ہو چکا ہے، قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا یارکشائر سے معاہدہ ہو گیا ہے جہاں وہ اپنی تیکھی باؤلنگ کا جادو جگائیں گے۔
انٹرنیشنل ارینا میں آنے سے پہلے قومی فاسٹ باؤلر نے آسٹریلوی ڈومیسٹک لیگ بگ بیش میں تہلکہ خیز کارکردگی دکھائی تھی اور قومی ٹیم میں انٹری ڈالی تھی۔
دوسری جانب قومی فاسٹ باؤلر حسن علی انگلش باؤلر جیمز اینڈرسن سے سوئنگ کے گر سیکھنے گوروں کے دیس پہنچ گئے ہیں۔