پاکستان سپر لیگ کو ڈرافٹ سسٹم کی بجائے آکشن کی جانب لے کر جائیں گے: رمیز راجہ

Published On 05 April,2022 12:03 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا کہنا ہے پاکستان سپر لیگ کو ڈرافٹ سسٹم کی بجائے آکشن کی جانب لے کر جائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ پاک بھارت سیریز عالمی کرکٹ کے لیے بہت ضروری ہے ، معلوم نہیں کہ آئی سی سی میں چار ملکی ٹورنامنٹ پر کیا ردعمل ملےگا، لیکن آخر کب تک ہم کرکٹ کو سیاست کی نظر کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا نے چار ملکی ٹورنامنٹ کا خیر مقدم کیا ہے لیکن بھارت اور انگلینڈ نے ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا، آسٹریلیا کی میزبانی کر کے یہ ثابت کردیا ہے کہ پاکستان دنیا ئے کرکٹ کے لیے محفوظ ملک ہے۔