دبئی:(دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا جنرل مینجر مقرر کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وسیم خان کا کہنا تھا کہ مجھے آئی سی سی میں شامل ہونے پر فخر ہے، میں اپنے کھیل کو مضبوط کرنے اور بڑھانے کے لیے اپنے اراکین کے ساتھ شراکت داری شروع کرنے اور کام کرنے کا انتظار نہیں کر سکتا، میں خواتین کی ترقی کے لیے آئی سی سی کے عزم سے خاصا پرجوش ہوں۔
وسیم خان اگلے ماہ سے جنرل مینجر کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے، رمیز راجہ کے چیئرمین بننے کے بعد وسیم خان نے چیف ایگزیکٹو پی سی بی کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔
سابق چیف ایگزیکٹو پی سی بی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں جیف آلڈرائس کی جگہ لیں گے، جیف آلدرائس اب چیف ایگزیکٹو آئی سی سی کے عہدے پر فائز ہیں۔