خواتین کرکٹ کپتان بسمہ معروف کی کامن ویلتھ گیمز میں شرکت خدشات کا شکار

Published On 12 May,2022 10:28 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کی کامن ویلتھ گیمز میں شرکت خدشات کا شکار ہو گئی، بسمہ معروف کو بیٹی کے ساتھ کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کی اجازت تاحال نہ مل سکی۔

کامن ویلتھ گیمز کی پیرنٹل پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے بسمہ معروف کو بیٹی کے ساتھ شرکت کی اجازت نہیں مل رہی۔ پندرہ مئی تک پاکستان کرکٹ بورڈ کو گیمز کے لیے سکواڈ کو حتمی شکل دینی ہے۔

قومی کپتان کے لیے ایونٹ سے دستبردار یا بیٹی کے بغیر ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کا آپشن موجود ہے، پی سی بی کی پالیسی کے مطابق بسمہ معروف کو پچاس فیصد اخراجات برداشت کرکے بیٹی کو ساتھ لے جانے کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔
 

Advertisement