پہلا ون ڈے میچ، ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو جیت کیلئے306رنز کا پہاڑ جیسا ہدف

Published On 08 June,2022 07:45 pm

ملتان:(ویب ڈیسک) پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لئے 306رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلی جارہی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ویسٹ انڈیز بیٹنگ

مہمان ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز شائی ہوپ اور کائل مائیرز نے کیا، تاہم مائیرز صرف 3 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بن گئے، شائی ہوپ نے شاندار باری کھیلتے ہوئے 127 سکور بنائے، ان کو حارث رؤف نے کلین بولڈ کیا۔

شامرہ بروکس 70، کپتان نکولس پوران 21، برینڈن کنگ 4 اور رومین پاوول 32، روماریو شیفرڈ 25 اور عقیل حسین 8 رنز بناکر پولین لوٹے۔

گرین شرٹس کی جانب سے حارث رؤف  نے سب سے زیادہ 4، شاہین شاہ آفریدی نے 2 جبکہ محمد نواز اور شاداب خان نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

اس طرح ویسٹ انڈیز نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 305 رنز بنائے، الزاری جوزف اور ہیڈن والش ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان پلیئنگ الیون

ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کے لئے پاکستان پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، وکٹ کیپر محمد رضوان، خوشدل شاہ، محمد نواز، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز پلیئنگ الیون

پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے لئے مہمان ٹیم کی پلیئنگ الیون میں کپتان نکولس پوران، وکٹ کپیر شائی ہوپ، شامرہ بروکس، عقیل حسین، الزاری جوزف، برینڈن کنگ، کائل مائیرز، رومین پاوول، جیڈن سیلز، روماریو شیفرڈ اور ہیڈن والش جونیئر شامل ہیں۔
 

Advertisement