ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کی تیاریوں کا آغاز

Published On 02 June,2022 06:35 pm

لاہور:(دنیا نیوز) ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا۔

ایل سی سی اے کرکٹ گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کی جانب سے نیٹ سیشن کیا گیا، کپتان بابر اعظم، فخر زمان، عبد اللہ شفیق، امام الحق سمیت دیگر بیٹرز نے ٹریننگ کی۔

بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے بیٹرز کو خصوصی ٹپس دیں، سخت گرمی میں باؤلرز نے بھی نیٹ میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا، فاسٹ باؤلرز کو وقفے وقفے سے ٹریننگ کرائی جارہی ہے۔