ون ڈے سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

Published On 06 June,2022 03:06 pm

ملتان : (دنیا نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کا 26 رکنی سکواڈ پاکستان پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق مہمان ٹیم کے نیو اسلام آباد انڑنیشنل ائیرپورٹ پہنچنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز نے ان کا استقبال کیا، مہمان ٹیم کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان روانہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ مہمان ٹیم ملتان میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گی جس کا پہلا میچ 8 جون کو کھیلا جائے گا۔

ملتان پہنچنے کے بعد کھلاڑی آج آرام کریں گے، کل سے وہ ملتان اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گے۔
 

Advertisement