ویسٹ انڈیز کی ٹیم دورہ پاکستان مکمل کرکے وطن واپس روانہ

Published On 13 June,2022 01:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ویسٹ انڈیز کی ٹیم دورہ پاکستان مکمل کر کے وطن واپس چلی گئی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم اسلام آباد ایئر پورٹ سے خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس روانہ ہوئی، کیربئین ٹیم تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے 5 جون کو پاکستان پہنچی تھی۔

پاکستان نے تین میچز کی سیریز میں مہمان ٹیم کو وائٹ واش سے دوچار کیا ہے۔