ون ڈے میں مسلسل 7 ففٹی پلس سکور، امام الحق دوسرے کھلاڑی بن گئے

Published On 13 June,2022 10:41 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق نے ون ڈے کرکٹ میں مسلسل 7 نصف سنچریاں یا اس سے زائد رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

خیال رہے کہ امام الحق نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار نصف سنچری سکور کرکے ون ڈے میں یہ بڑا کارنامہ سرانجام دیا تاہم قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم جنہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میں لگاتار چھٹی نصف سنچری سکور کی تھی تیسرے ون ڈے میں صرف ایک سکور پر آؤٹ ہوکر ریکارڈ کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

امام الحق سے قبل پاکستان کے لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد نے مسلسل 9 ففٹی پلس سکور کر کے ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں آسٹریلیا کے مارک وا، گورڈن گرینج، اینڈریو جونز، قومی ٹیم کے سابق مڈل آرڈر بلے باز محمد یوسف، ویسٹ انڈین کرس گیل، شائی ہوپ، نیوزی لینڈ کے روز ٹیلر، کین ولیمسن اور آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ مسلسل 6 ففٹی پلس سکور کر چکے۔
 

Advertisement