اکمل برادرز کے والد ہسپتال میں زیر علاج، دعاؤں کی اپیل

Published On 27 June,2022 05:01 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) قومی کرکٹرز کامران اور عمر اکمل نے ہسپتال میں زیر علاج اپنے والد کی صحت کے لئے دعاؤں کی درخواست کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی ٹیم کے بیٹر عمر اکمل نے اپنے والد کی تصویر شیئر کی جو کہ ہسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہیں۔

اپنے والد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے عمر اکمل نے کیپشن میں دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ برائے مہربانی میرے ابو کے لئے دعا کریں جو کہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ہم بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عمر اکمل کے والد کا نام محمد اکمل صدیق ہے جن کے 7 بچے ہیں جن میں سے ایک بیٹی اور 6 بیٹے ہیں۔
 

Advertisement