موٹروے پر تیز رفتاری کے باعث چالان، شاہد آفریدی نے اہم تجویز بھی دے ڈالی

Published On 28 June,2022 05:19 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) موٹروے پر تیز رفتاری کے باعث قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا چالان ہوا تو انہوں نے اہم تجویز بھی دے ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کو موٹروے پولیس نے لاہور سے کراچی جاتے ہوئے تیز رفتاری پر جرمانہ کیا ہے۔

آفریدی نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کے طور پر 1500 روپے ادا کیے اور موٹروے پولیس کی جانب سے اس کی حمایت نہ کرنے پر تعریف کی اور کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے۔

بعد ازاں کرکٹ سٹار کے ساتھ پولیس اہلکاروں نے سیلفیاں بھی بنوائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے موٹروے پولیس کے اہلکاروں کے رویے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ پر نیشنل ہائی وے موٹروے پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کرنا اچھا رہا جبکہ میں نے انہیں بہت پیشہ ور پایا۔

سابق کپتان نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ میری عاجزانہ تجویز ہے کہ ہمارے پاس بہت اچھی شاہراہیں ہیں، اجازت دی گئی 120 کلومیٹر فی گھنٹہ سے رفتار زیادہ تیز ہونی چاہیے۔
 

Advertisement