کاؤنٹی چیمپئن شپ، رضوان کی ساتھی کھلاڑی کو شاباش دینے کی ویڈیو وائرل

Published On 30 June,2022 07:39 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) انگلینڈ میں جاری کاؤنٹی چیمپئن شپ میں اپنی بیٹنگ کی بدولت سب کا توجہ کا مرکز قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی ساتھی کھلاڑی کو شاباش دینے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سسیکس کرکٹ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد رضوان وکٹ کے دوسرے اینڈ پر موجود ہیں جبکہ کریز پر موجود بیٹر ڈان ابراہیم چوکا مار دیتے ہیں۔

ساتھی کھلاڑی کے چوکا مارنے کو محمد رضوان کی جانب سے خوب محظوظ کیا گیا اور انہوں نے ڈان ابراہیم کو پرجوش انداز میں گلے لگا کر شاباش بھی دی۔

سسیکس نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں دیا کہ ڈان ابراہیم کی جانب سے شاٹ اور محمد رضوان کا شاباش دینے کا انداز بہت اچھے تھے۔

خیال رہے کہ محمد رضوان نے سسیکس کی جانب سے کھیلتے ہوئے اس سے پہلے سنچری سکور کی تھی۔